قرآن کی آیت سے متاثر ہوکر مسجد کے اندر بنایا گیا حیران کن منظر

قرآن کی آیت سے متاثر ہوکر مسجد کے اندر بنایا گیا حیران کن منظر

ترکی کے وسطی شہر کرشہر میں واقع حامدیہ جامع مسجد اپنے منفرد اور خوبصورت اندرونی ڈیزائن کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مسجد میں داخل ہوتے ہی سب سے زیادہ توجہ اس کی خوبصورت چھت کھینچتی ہے، جسے اس انداز میں سجایا گیا ہے کہ وہاں آسمان اور بادلوں کا منظر محسوس ہوتا ہے، جبکہ مسجد کا قالین دور سے سبز گھاس جیسا دکھائی دیتا ہے۔

مسجد کے اس منفرد انداز کی بنیاد قرآن مجید کی سورۃ البقرہ کی آیت 22 کے مفہوم سے جوڑی جاتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے زمین کو انسانوں کے لیے ٹھہرنے کی جگہ، آسمان کو چھت اور بارش کے ذریعے رزق پیدا کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنہری خون کیا ہے؟ دنیا کے نایاب ترین بلڈ گروپ کی حیران کن حقیقت

آیت مبارکہ کا مفہوم ہے:

’وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا، اور آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کے ذریعے تمہارے لیے پھل پیدا کیے تاکہ وہ تمہارے لیے رزق ہوں۔ پس جانتے بوجھتے اللہ کے شریک نہ بناؤ۔‘

مسجد کی چھت پر آسمان اور درختوں کی عکاسی جبکہ فرش پر سبز قالین کا منظر عبادت گاہ کے اندر قدرتی ماحول کا احساس پیدا کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مسجد کا یہ منظر کئی نمازیوں کو جنت کے باغات کی یاد دلاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ جگہ مقامی افراد کے لیے صرف عبادت ہی نہیں بلکہ روحانی سکون کا باعث بھی بن رہی ہے۔

حامدیہ جامع مسجد میں پانچوں وقت نماز کے لیے مقامی افراد کی آمد جاری رہتی ہے، جبکہ اس کا منفرد طرز تعمیر اسے کرشہر کی قابل ذکر مساجد میں شامل کرتا ہے۔

editor

Related Articles