شہرت سے آگے انسانیت، پاکستانی فنکاروں کا فلسطینی بچوں کے لیے خوبصورت اقدام

شہرت سے آگے انسانیت، پاکستانی فنکاروں کا فلسطینی بچوں کے لیے خوبصورت اقدام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے اردن میں بے گھر فلسطینی خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ فلاحی مشن ایس کے ٹی ویلفیئر کے زیر اہتمام 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہا۔

وفد میں جاوید شیخ، کبریٰ خان، گوہر رشید، احمد علی اکبر، نبیل، صبا حمید، خالد انعم، علی خان، شگفتہ اعجاز اور دیگر فنکار شامل تھے۔

اس دورے کے دوران فنکاروں نے امدادی سامان کے پیکٹ تیار کرنے اور تقسیم کرنے میں حصہ لیا۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، غزہ سے بے گھر ہونے والے 500 سے زائد خاندانوں تک راشن پہنچایا گیا۔ ان خاندانوں میں ایسے بچے بھی شامل تھے جو جنگ کے دوران زخمی ہوئے یا کینسر، دل کی بیماریوں اور دیگر سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد نیا موڑ، پولیس نے کیس درج کرلیا

امدادی سامان اسپتالوں اور عارضی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ کینسر میں مبتلا بچوں کے لیے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جہاں فنکاروں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا اور انہیں کھانا بھی فراہم کیا۔ فنکاروں نے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کی باتیں سنیں، ان کی حوصلہ افزائی کی اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احمد علی اکبر، کبریٰ خان، جاوید شیخ اور دیگر فنکاروں کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے فلاحی کاموں کو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ مزید لوگ بھی غزہ کے متاثرہ اور بے گھر خاندانوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

editor

Related Articles