شاہ رخ خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا، شاہ ویر کادوانی پھر تنقید کی زد میں آگئے

شاہ رخ خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا، شاہ ویر کادوانی پھر تنقید کی زد میں آگئے

پاکستانی اداکار شاہ ویر کادوانی کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا ہر دل عزیز اور مشہور زمانہ  انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا۔ 

ڈرامہ سیریل ’سن میرے دل‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے شاہ ویر کادوانی ان دنوں ڈرامہ ’محبت‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ، اداکار کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

شاہ ویر کی جانب سے  انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں چھت پر کھڑے ہوکر شاہ رخ خان کے مشہور رومانوی انداز میں دونوں بازو پھیلائے ہوئے ہیں، جبکہ پس منظر میں بالی ووڈ فلم کا مقبول گانا ’گیروا‘ سنائی دے رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہوگی جہاں  ایک صارف نے کہا کہ اتنی تنقید کے باوجود شاہ ویر کا اعتماد قابلِ داد ہے، جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ان کی ویڈیوز سے زیادہ دلچسپ تو ان کا کمنٹ سیکشن ہوتا ہے۔

پاکستانی اداکار شاہ ویر کادوانی کو ڈرامہ ’محبت‘ میں ایک جذباتی عاشق کا کردار ادا کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے،  صارفین ان کے انداز کو فیروز خان اور دانش تیمور جیسے اداکاروں کے روایتی رومانوی کرداروں سے جوڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نانا پاٹیکر کی آخری ہارر فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

دوسری جانب ڈرامہ ’محبت‘ کے تمام اقساط اور پروموز کو مجموعی طور پر 10 کروڑ (100 ملین) ویوز مل چکے ہیں،  یوں شاہ ویر کادوانی کا کردار ایک طرف آن لائن تنقید کا موضوع بنا ہوا ہے تو دوسری طرف ڈرامے کو ملنے والے ویوز بھی ناظرین کی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

editor

Related Articles