61 سالہ دادی کا کمال، 5 گھنٹے پلانک کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

61 سالہ دادی کا کمال، 5 گھنٹے پلانک کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

کینیڈا میں 12 بچوں کی دادی نے مسلسل 5 گھنٹے تک پلانک کی پوزیشن برقرار رکھ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ 61 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے یہ کارنامہ 4 اکتوبر کو خواتین کی کیٹیگری میں انجام دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونا جین وائلڈ نے سہ پہر 3 بج کر 3 منٹ پر پلانک شروع کیا اور رات 8 بج کر 3 منٹ پر اسے مکمل کیا۔ اس دوران کئی ججز باری باری نگرانی کے فرائض انجام دیتے رہے۔

ورلڈ سینئر گیمز کے ترجمان کے مطابق، ڈونا نے اپنا سابقہ ریکارڈ تقریباً 30 منٹ کے فرق سے بہتر بنایا۔ ان کا نیا ریکارڈ تاحال گنیز ورلڈ ریکارڈز کی باضابطہ منظوری کا منتظر ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، ڈونا جین وائلڈ نے اس سے قبل 21 مارچ 2024 کو 4 گھنٹے، 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تک پلانک کی پوزیشن برقرار رکھنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھول کی تھاپ پر سیاسی نعرے، بھارتی شادی میں انوکھا احتجاج وائرل

پلانک ایکسرسائز میں دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک اور پاؤں کی انگلیوں کو زمین پر رکھ کر جسم کو سیدھی حالت میں زمین سے اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ اس دوران جسم کو متوازن اور سیدھا رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ ورزش پیٹ اور جسم کے درمیانی حصے کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔ ڈونا جین وائلڈ کی یہ کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود مستقل مزاجی اور جسمانی سرگرمی کے ذریعے غیر معمولی کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles