سمندر گرم ہونے لگا، کیا دنیا ایک اور ریکارڈ توڑ گرمی کے لیے تیار ہے؟

سمندر گرم ہونے لگا، کیا دنیا ایک اور ریکارڈ توڑ گرمی کے لیے تیار ہے؟

بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ کر 29.70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ال نینو اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث 2027 میں بھی گرمی کے نئے عالمی ریکارڈ قائم ہوسکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی موسمیاتی نگرانی کی سروس کوپرنیکس نے بتایا کہ بحرالکاہل کے اہم حصے نینو 3.4 میں ستمبر کے دوران سمندر کی سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ 29.70 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،  یہ سطح 1982-83، 1997-98 اور 2015-16 کے طاقتور ال نینو ادوار میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطحوں سے بھی زیادہ ہے۔

کوپرنیکس کے ڈائریکٹر کارلو بونتیمپو کے مطابق رواں سال جون میں سامنے آنے والا ال نینو غیر معمولی نوعیت کا ہے، تاہم فی الحال اسے تاریخ کا سب سے طاقتور ال نینو قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔

 ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندروں کا درجہ حرارت پہلے ہی بلند ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے موجودہ اور ماضی کے ال نینو واقعات کا براہِ راست موازنہ مشکل ہوگیا ہے۔

ال نینو کیا ہے اور عالمی درجہ حرارت کیوں بڑھتا ہے؟

ال نینو بحرالکاہل کے استوائی حصے میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں قدرتی اضافے کا موسمیاتی رجحان ہے۔ یہ عموماً ہر دو سے سات سال بعد ظاہر ہوتا ہے اور تقریباً 9 سے 12 ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے ، اس دوران سمندر میں جمع ہونے والی حرارت فضا میں منتقل ہوتی ہے، جس کے باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اب روزانہ کپڑے دھونے کی جھنجھٹ ختم؟ 30 دن تک استعمال ہونیوالی ٹی شرٹ متعارف

کوپرنیکس کے مطابق نئے پیمانے سے جائزے میں موجودہ ال نینو اب تک سابقہ واقعات سے زیادہ طاقتور ثابت نہیں ہوا، تاہم اس کی شدت خاصی زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس رجحان کے اثرات اکثر عروج کے بعد اگلے سال زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

2027 میں گرمی کے نئے عالمی ریکارڈ کا کتنا خدشہ ہے؟

کارلو بونتیمپو کا کہنا ہے کہ ماضی کے موسمیاتی رجحانات کی بنیاد پر امکان ہے کہ 2026 کے بعد 2027 میں بھی گرمی کے نئے عالمی ریکارڈ قائم ہوں تاہم اس کا انحصار ال نینو کی آئندہ شدت اور دیگر موسمیاتی عوامل پر ہوگا۔

کوپرنیکس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں دنیا بھر میں سمندر کی سطح کا اوسط درجہ حرارت 21.05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 2023 کے اسی مہینے کے سابقہ ریکارڈ 20.92 ڈگری سے زیادہ ہے۔

مزید یہ کہ اگست میں ریکارڈ گرمی کے بعد ستمبر اب تک کا دوسرا گرم ترین ستمبر رہا، جب سطح زمین کے قریب ہوا کا اوسط درجہ حرارت 16.27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی کا توڑ ! جاپان نے ایئر کنڈیشنر لگی شرٹ متعارف کروا دی، قیمت بھی سامنے آگئی

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ال نینو اور انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ اثرات دنیا کے مختلف حصوں میں شدید گرمی، خشک سالی اور سیلاب کے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles