پہلے ہی دن ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ کی ترجمان کو بریفنگ ختم کرنا پڑی

پہلے ہی دن ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ کی ترجمان کو بریفنگ ختم کرنا پڑی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی وائٹ ہاؤس ترجمان کیٹی زکریا کو اپنی پہلی ہی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ گفتگو کے دوران غلطی سے اپنے شوہر کو صدر کہہ بیٹھیں۔ اس غیر متوقع جملے کے بعد ان کی بریفنگ سوشل میڈیا اور میڈیا حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیٹی زکریا نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں زیادہ تر وقت تحریر سے پڑھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور ان کی انتظامیہ کے اقدامات کا ذکر کیا۔ تاہم، بریفنگ کے دوران ہونے والی زبانی غلطی نے ان کی گفتگو کو ایک غیر معمولی موڑ دے دیا۔

شوہر کا ذکر کرتے ہوئے زبان پھسل گئی

بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے کیٹی زکریا سے سوال کیا کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جیسے مصروف اور دباؤ والے عہدے کے ساتھ وہ اپنے چار بچوں کے لیے وقت کیسے نکالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:61 سالہ دادی کا کمال، 5 گھنٹے پلانک کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

جواب میں کیٹی نے اپنے شوہر، فلم پروڈیوسر ٹائلر زکریا کا ذکر کیا اور کہا کہ بچوں کے ساتھ شام کا وقت نہ گزارنا ان کے لیے قابل قبول نہیں۔ اسی گفتگو کے دوران انہوں نے اچانک کہا، ’میرے صدر، معاف کیجیے، میرے شوہر یہاں موجود ہیں۔‘

اپنی اس غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے صورت حال سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی خوب رہی۔ تاہم، اس لمحے کے بعد وہ قدرے گھبرائی ہوئی دکھائی دیں۔

صرف 14 منٹ میں بریفنگ ختم

میڈیا رپورٹ کے مطابق، کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ تقریباً 14 منٹ جاری رہی، جس کے بعد وہ بریفنگ روم سے چلی گئیں۔ ان کی گفتگو کے انداز اور مختصر بریفنگ پر بھی غیر ملکی میڈیا میں تبصرے سامنے آئے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ان کی گفتگو کے انداز کو قدرے مشینی قرار دیا، جبکہ دی انڈیپنڈنٹ نے ان کی پہلی بریفنگ کو انتہائی خراب آغاز سے تعبیر کیا۔

ٹرمپ نئی ترجمان کے دفاع میں آگئے

تنقیدی تبصروں کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی ترجمان کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیٹی زکریا نے بہترین کارکردگی دکھائی اور بہت اچھا کام کیا۔ کیٹی زکریا کی پہلی بریفنگ میں ہونے والی یہ زبانی غلطی اس بات کی مثال بن گئی کہ وائٹ ہاؤس جیسے اہم عہدے پر معمولی لغزش بھی میڈیا کی بڑی خبر بن سکتی ہے۔

editor

Related Articles