فرانس میں بڑے پیمانے پر ہونے والے سائبر حملے نے لاکھوں شہریوں کی نجی معلومات کی سلامتی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے میں طبی مراکز اور مختلف لیبارٹریوں سے منسلک معلومات بھی لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال نے شہریوں کے حساس طبی ریکارڈ اور دیگر نجی معلومات کے غلط استعمال کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ یہ معلوم کرنے کے لیے سکیورٹی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے کہ کون سی معلومات چوری ہوئیں اور حملہ کس حد تک پھیلا۔
اس واقعے نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ جدید ڈیجیٹل دور میں شہریوں کا ذاتی اور طبی ڈیٹا کس قدر خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے، جبکہ صحت کے شعبے سے وابستہ اداروں کے لیے سائبر سکیورٹی مضبوط بنانا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔