بھارت میں مہمان فنکار کا شرمناک استقبال، امریکی ریپر بھی بھڑک اٹھے

بھارت میں مہمان فنکار کا شرمناک استقبال، امریکی ریپر بھی بھڑک اٹھے

بھارت میں میوزک فیسٹیول کے دوران امریکی ریپر سوئے لی کو اس وقت شدید غصہ آ گیا جب ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان کے چہرے پر شراب اچھال دی۔ واقعے کے باعث گلوکار کو اپنی پرفارمنس روک کر سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کی ہدایت دینا پڑی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست میگھالیہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوئے لی اپنے مشہور گانے ’بلیک بیٹلز‘ پر پرفارم کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان کے چہرے پر شراب پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتیوں پر پاکستانی ڈرامے کا جادو، دہلی میں ’درِ نجات‘ کی خصوصی اسکریننگ

اس حرکت پر ریپر نے فوری طور پر اپنے ڈی جے کو موسیقی بند کرنے کا کہا اور غصے میں پوچھا کہ شراب کس نے پھینکی ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر حملہ کرنے والے شخص کو خبردار بھی کیا کہ دوبارہ ایسی حرکت کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

سوئے لی نے سیکیورٹی عملے کو فوری طور پر متعلقہ شخص کو ہجوم سے باہر نکالنے کی ہدایت کی، جس پر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو باہر نکال دیا۔

واقعے کے بعد گلوکار نے تولیہ منگوا کر اپنا چہرہ صاف کیا اور کچھ دیر بعد دوبارہ اسٹیج پر آ گئے۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس جاری رکھتے ہوئے شو مکمل کیا، جبکہ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بھی کارروائی کی۔

editor

Related Articles