چین میں ایک الیکٹرک گاڑی نے رات بھر خودکار پارکنگ کی 868 مرتبہ کوشش کرکے سب کو حیران کردیا۔ گاڑی کی اس غیر معمولی حرکت نے سیکیورٹی گارڈ سے لے کر سوشل میڈیا صارفین تک سب کی توجہ حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ چین کے صوبے انہوئی کی ایک زیر زمین پارکنگ میں رات تقریباً 3 بجے پیش آیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الیکٹرک گاڑی مسلسل آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے اپنی پارکنگ کی جگہ درست کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ گاڑی سے آنے والی غیر معمولی آوازیں سن کر سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچا، تاہم گاڑی کے اندر کسی شخص کو موجود نہ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔
An unattended electric car developed a serious case of parking perfectionism in a residential basement carpark in China’s Anhui province. CCTV footage captured the driverless vehicle tirelessly maneuvering itself back and forth overnight, leaving a security guard baffled. The owner later checked the car’s records and discovered its automatic parking function had activated 868 times.
— NDTV (@ndtv) November 20, 2026


