کراچی کو الگ صوبہ بنا دو! اداکارہ ربیعہ افسر شہر کی بدحالی پر پھٹ پڑیں، نئے صوبوں کی بھی حمایت کردی

کراچی کو الگ صوبہ بنا دو! اداکارہ ربیعہ افسر شہر کی بدحالی پر پھٹ پڑیں، نئے صوبوں کی بھی حمایت کردی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ربیعہ افسر  کراچی کی حالت زار پر افسردہ ہیں انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بگڑتی صورتحال پر کھل کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کو الگ کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ 

حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف کراچی کی بگڑتی صورتحال ، نئے صوبوں کی حمایت  بلکہ شوبز انڈسٹری کے  ساتھی فنکاروں کے رویوں پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان احمد علی بٹ  نے جب سوال کیا کہ کیا نئے صوبے بننے چاہئیں، تو اداکارہ نے بلا جھجھک جواب دیا کہ ہاں ! اور سب سے پہلے کراچی کو الگ کیا جائے، کیونکہ ذمہ داران اور اتھارٹیز نے اس شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایک پورٹ اور میٹروپولیٹن سٹی ہے جو بھاری ریونیو جنریٹ کرتا ہے اور یہاں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں، مگر شہر کی موجودہ حالت دیکھ کر شرم آتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں وہ اسلام آباد سے واپس آیا تو اس نے کہا کہ ہم ایک بڑے کوڑے دان میں رہ رہے ہیں، مجھے لگتا تھا پورا پاکستان ایسا ہی ہے لیکن اسلام آباد جا کر پتا چلا کہ ہم  نچلے طبقے میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دانش تیمور اور عائزہ خان اب ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی

 میزبان احمد علی بٹ  نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اونر شپ نہ ہونے کا افسوس ہے، ورنہ یہ شہر دبئی سے بھی آگے نکل سکتا تھا، جس پر اداکارہ ربیعہ افسر نے کہا کہ قدرت نے کراچی کو سمندر، پہاڑ اور سب کچھ دیا ہے لیکن بنیادی سہولیات جیسے پانی اور گیس تک کا فقدان ہے۔

شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے دوٹوک کہا کہ ہماری انڈسٹری کو سب سے زیادہ “پروفیشنلزم” کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے کسی ڈرامے یا فرد کا نام لینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ربیعہ افسر اپنے کیریئر کے دوران کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کر چکی ہیں، جن میں ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں جوانی سے بڑھاپے تک کا سفر طے کرنے والا فرحانہ پھوپھو کا کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہوا، جبکہ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’دامِ محبت‘ میں بطور سعدیہ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروجیکٹ ’رحمت‘ میں شگفتہ کے کرداروں میں بھی ان کی جاندار اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

editor

Related Articles