گوگل میٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری! نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل میٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری! نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم گوگل میٹ کے ویب ورژن پر 1080 پی (فل ایچ ڈی) ویڈیو اسٹریمنگ کی سہولت تمام صارفین کے لیے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے اب کسی پیڈ سبسکرپشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے 23 نومبر کو جاری کردہ اپ ڈیٹ میں بتایا کہ اب مفت صارفین بھی گوگل میٹ پر فل ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیو کالز کرسکیں گے ،  اس سے پہلے یہ سہولت صرف گوگل ورک اسپیس کے پیڈ صارفین اور دو ٹی بی پلان والے گوگل ون صارفین کو دستیاب تھی تاہم اب تمام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

اس  فیچر کے استعمال کے لیے صرف ایسا ہارڈویئر درکار ہوگا جو 1080 پی ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہو ،  یہ سہولت ڈیفالٹ طور پر فعال ہوگی اور صارفین کو اسے الگ سے آن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، تاہم، وہ گوگل میٹ کی ویڈیو سیٹنگز میں جاکر اسے بند بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کنسولز پر دھوم مچانے کے بعد جی ٹی اے 6 کی کمپیوٹر پر آمد کب ؟ گیمرز کیلئے بڑی خوشخبری!

گوگل کا کہنا ہے کہ  اگر کسی شریکِ گفتگو کی ویڈیو اسکرین چھوٹی ہوجائے تو ویڈیو کی ریزولوشن خودکار طور پر کم ہوسکتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ بظاہر صرف گوگل میٹ کے ویب ورژن کے لیے جاری کی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس پر فی الحال اس کا اطلاق نہیں ہوا ، جس کا مطلب ہے کہ موبائل فون پر گوگل ون کی فعال سبسکرپشن نہ رکھنے والے صارفین کو فی الحال 720 پی ویڈیو کوالٹی تک محدود رہنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے تمام صارفین کے لیے 1080 پی ویڈیو اسٹریمنگ کی سہولت 11 نومبر سے مرحلہ وار متعارف کرانا شروع کردی تھی۔

editor

Related Articles