پارک لین کے 3.77 ارب، توشہ خانہ گاڑیوں اور جعلی اکاؤنٹس کے 35 ارب کے کیسز دفن! 27ویں ترمیم کے سب سے بڑے بینیفشری آصف زرداری سے متعلق بڑے راز کھل گئے

پارک لین کے 3.77 ارب، توشہ خانہ گاڑیوں اور جعلی اکاؤنٹس کے 35 ارب کے کیسز دفن! 27ویں ترمیم کے سب سے بڑے بینیفشری آصف زرداری سے متعلق بڑے راز کھل گئے

پاکستان کی سیاست میں “مفاد پرستی” اور “دوہرے معیار” کا ایک ایسا انوکھا منظر نامہ سامنے آیا ہے جس نے آئینی اور سیاسی حلقوں کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔ نومبر 2025ء میں منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اپنے والد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے لیے فوجداری و کرپشن مقدمات سے “تاحیات استثنیٰ” (Lifetime Immunity) حاصل کرنے والے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اب ایک سال بعد اسی ترمیم کو “جبری اکثریت” کا نتیجہ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے باپ بیٹے کے اس کھیل کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ 27ویں ترمیم کے سب سے بڑے بینیفشری خود آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی تھے، اور جب والد کے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ہمیشہ کے لیے دفن ہو گئے تو اب بلاول بھٹو کو اچانک جمہوریت اور اتفاقِ رائے کی یاد ستانے لگی ہے۔

27ویں آئینی ترمیم میں آصف زرداری کو کیا تاحیات استثنیٰ ملا؟

قانونی و پارلیمانی ریکارڈ کے مطابق 13 نومبر 2025ء کو منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 248 میں تاریخی تبدیلی کرتے ہوئے “کسی بھی عدالت کے کسی فیصلے کے باوجود” (Notwithstanding any judgment of any court) کے الفاظ شامل کیے گئے۔ اس ترمیم کے تحت صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نہ صرف صدارت کے دوران بلکہ عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی زندگی بھر (تاحیات) کے لیے تمام فوجداری اور کرپشن مقدمات سے مکمل قانونی تحفظ اور استثنیٰ دے دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: “سندھ یوتھ کارڈ” یا نیا سیاسی لالی پاپ؟ 18 سالہ بے روزگاری کے بعد بلاول بھٹو کا نیا ڈرامہ بے نقاباس ترمیم کی بدولت ملک کی کوئی بھی عدالت یا تحقیقاتی ادارہ آصف علی زرداری کے خلاف نہ تو کوئی نیا فوجداری مقدمہ درج کر سکتا ہے، نہ پرانے کیسز چلا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی گرفتاری یا سزا کا کوئی حکم جاری کر سکتا ہے۔

وہ سنگین کرپشن کیسز اور لوٹ مار کے ریفرنسز جو زرداری کے گلے کا پھندا بنے ہوئے تھے:

 ریکارڈ کے مطابق صدارتی منصب اور 27ویں ترمیم کی آڑ لینے سے قبل آصف علی زرداری پر درجنوں سنگین کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تلوار لٹک رہی تھی، جن میں نمایاں ترین یہ تھے

جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیسز (درجنوں ضمنی ریفرنسز): سپریم کورٹ کی بنائی گئی جے آئی ٹی (JIT) کی رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا، جس میں آصف علی زرداری مرکزی ملزم تھے۔

پارک لین اسٹیٹس (Park Lane) ریفرنس: اس مقدمے میں آصف علی زرداری پر الزام تھا کہ انہوں نے 2008ء سے 2013ء کے دورِ صدارت میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی فرنٹ کمپنی ‘پارتھینون’ (Parthenon) کے نام پر نیشنل بینک اور سمٹ بینک سے 1.5 ارب روپے کا غیر قانونی قرضہ حاصل کیا، جو بعد ازاں سود سمیت بڑھ کر قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے کے نقصان کا باعث بنا۔

توشہ خانہ لگژری گاڑیاں ریفرنس:

 اس ریفرنس میں آصف علی زرداری پر غیر ملکی سربراہانِ مملکت سے ملنے والے قیمتی تحائف اور لگژری گاڑیاں (بشمول بی ایم ڈبلیو اور ٹویوٹا لیکسس) قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی معمولی رقم ادا کر کے ذاتی ملکیت میں لینے اور جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کرنے کا الزام تھا۔

ٹھٹھہ واٹر سپلائی اسکیم ریفرنس:

اس مقدمے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاتے ہوئے واٹر سپلائی منصوبے کے ٹھیکے من پسند اور غیر اہل ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مشکوک بینک ٹرانزیکشنز اور 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ:

 ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں ایک اور ریفرنس میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 8 ارب 30 کروڑ روپے کی مشکوک ترسیلات کا الزام بھی زرداری کے گلے کا پھندا بنا ہوا تھا۔

سرے محل، ایس جی ایس کوٹیکنا اور دیگر ماضی کے مقدمات:

ماضی میں سوئس بینکوں میں چھپائے گئے 60 ملین ڈالر، سرے محل اور کمیشن کے مقدمات بھی ان کے طویل عدالتی ریکارڈ کا حصہ رہے ہیں۔

بیٹے نے باپ کے لیے استثنیٰ لیا، اور اب خود ہی ترمیم پر تنقید کا ڈرامہ!

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جب نومبر 2025ء میں 27ویں آئینی ترمیم منظور ہو رہی تھی تو بلاول بھٹو زرداری اس کے سب سے بڑے وکیل بن کر سامنے آئے اور انہوں نے اسے “میثاقِ جمہوریت کی تکمیل” اور “تاریخی کامیابی” قرار دے کر اپنے والد آصف علی زرداری کے لیے تاحیات استثنیٰ کی مہر لگوائی۔ تاہم اب نومبر 2026ء میں جب پیپلز پارٹی کو نئے صوبوں کی بحث اور عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو بلاول بھٹو نے یوٹرن لیتے ہوئے 27ویں ترمیم کو “جبری اکثریت” کا نتیجہ قرار دینا شروع کر دیا ہے۔ان کے اس اقدام کو سیاسی حلقوں کی طرف سے سیاسی منافقت سے تعبیر کیا جا رہا ہے 

Qaisar Mirza
editor

Related Articles