معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی شادی، والد کی غیر موجودگی نے توجہ حاصل کرلی

معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی شادی، والد کی غیر موجودگی نے توجہ حاصل کرلی

پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ ریا نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور توجہ مل رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کی تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ریا رانا نے اس خاص موقع پر سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض زیب تن کی، جبکہ ہلکے میک اپ نے ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔ دوسری جانب علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں نظر آئے۔ دونوں کے ملبوسات میں رنگوں کی خوبصورت ہم آہنگی بھی تقریب کی خاص بات رہی۔

یہ بھی  پڑھیں:بھارت میں مہمان فنکار کا شرمناک استقبال، امریکی ریپر بھی بھڑک اٹھے

تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل بھی شریک ہوئیں، جو ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں۔ انہوں نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ ریا کی بہن رانیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ رانیہ نے علی زاہد کو زندگی بھر کے لیے اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی ریا اور علی زاہد کو شادی کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ ریا رانا نے 3 جنوری 2022 کو ایک پروقار تقریب میں علی زاہد سے منگنی کا اعلان کیا تھا، جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

editor

Related Articles