خیبرپختونخوا ترقی کیجانب رواں دواں ، صنعت کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے لیے 19 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

خیبرپختونخوا ترقی کیجانب رواں دواں ، صنعت کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے لیے 19 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

خیبرپختونخوا میں صنعت کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے 19 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ صنعت، تجارت و فنی تعلیم نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر گورنر خیبرپختونخوا برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر ارشاد اس ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر مشیر گورنر خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ خیبرپختونخوا مزید انڈسٹریل پالیسی کے بغیر آگے نہیں جا سکتی، اور یہ نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے کی صنعتی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ڈی بی اجلاس : صنعتوں کا پہیہ رواں، تاجروں کا تحفظ اور روزگار کے مواقع ، کے پی میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے کو تیار

ٹاسک فورس میں سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ کاروباری و صنعتی برادری کی نمائندگی بھی شامل کی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ  اہم ارکان میں سیکرٹری صنعت، ایم ڈی ٹیوٹا، ایم ڈی سمال انڈسٹریز اور سی ای او اکنامک زونز ، مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور،  سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ، سابق صدور سرحد چیمبر عدیل رؤف، زاہد اللہ اور فیض محمد ، صدر آئی اے پی سعد خان زاہد شامل ہیں ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس صوبے کے لیے 2025 تا 2030 کی جامع انڈسٹریل پالیسی کا مسودہ تیار کرے گی، جبکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے لیے موجودہ قوانین اور ضوابط کو آسان بنانے کی سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ٹاسک فورس مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور صنعتی ترقی کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے لائحہ عمل پیش کرے گی۔

editor

Related Articles