پاکستان کا قومی پرچم تھامے خلا باز نے کیمرے کی جانب دیکھ کر سلیوٹ کیا اور چند لمحے پرچم بلند رکھ کر خلائی جہاز میں سوار ہوگئے۔
یہ منظر دونوں ممالک کے لیے جذباتی اہمیت رکھتا تھا۔ ایک طرف پاکستان تھا، جو کئی دہائیوں سے اپنے خلا باز کو خلا میں بھیجنے کا خواب دیکھ رہا تھا، جبکہ دوسری جانب چین تھا، جس نے اپنے خلائی مشن میں پاکستان کو بھی نمائندگی کا موقع دیا۔
رات 8 بج کر 18 منٹ پر شینژو 24 خلائی جہاز کے مشن کا آغاز ہوا۔ یہ سفر محض ایک خلائی پرواز نہیں بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستی اور تعاون کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پاکستانی خلا باز کے لیے محفوظ سفر، کامیاب مشن اور بخیریت وطن واپسی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ ایک دن دونوں ممالک اس کامیابی کا جشن ایک ساتھ منائیں گے۔