سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 514 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 860 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 224 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 463 روپے کی ہوگئی۔

Related Articles