ڈولفن فورس میں بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈولفن فورس میں بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری نے ڈولفن فورس میں بھرتیوں سے متعلق نوجوانوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتیوں کا مرحلہ جلد شروع ہوگا، جس میں ملک بھر سے نوجوان حصہ لے سکیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق ڈولفن فورس میں بھرتیوں کے لیے قانونی ضوابط کے تحت عمر کی بالائی حد میں رعایت دیتے ہوئے درخواست دینے کی حد 30 سال مقرر کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو دوبارہ فزیکل ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم یہ استثنیٰ عمر کی اہلیت اور میڈیکل فٹنس سے مشروط ہوگا۔

سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام حصوں سے نوجوان اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے اہل ہوں گے جبکہ ڈولفن فورس میں بھرتیوں کا تمام عمل مکمل میرٹ اور شفافیت کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اسلام آباد پولیس کا حصہ بننے اور ملک کی خدمت کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے، نوجوان بھرتیوں میں بھرپور حصہ لیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

Related Articles