پاکستانی فنکاروں کی عالمی مقبولیت بھارتی فلمی حلقوں کو کھٹکنے لگی، نیٹ فلکس کے دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی

پاکستانی فنکاروں کی عالمی مقبولیت بھارتی فلمی حلقوں کو کھٹکنے لگی،   نیٹ فلکس کے دفتر کے گھیراؤ کی دھمکی

پاکستانی فنکاروں کی عالمی مقبولیت کے درمیان نیٹ فلکس پر پاکستانی سیریز  ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘  کی ریلیز سے قبل ہی بھارتی فلمی حلقوں نے اس کی مخالفت شروع کردی ہے۔

آل انڈین سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سیریز کی بھارت میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور گانوں کی بھارت میں نمائش روکنے کے لیے سخت قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پاکستانی فنکاروں فواد خان، ماہرہ خان اور صنم سعید کی اداکاری سے سجی یہ سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، تاہم بھارتی سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر سیریز کی نمائش نہ روکی گئی تو ممبئی میں نیٹ فلکس کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

بھارتی فلمی تنظیم کے اس اقدام نے فن اور سیاست کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی اسکریننگ کی گئی، جس میں متعدد مقبول اداکاروں نے شرکت کی۔

Related Articles