پاکستان میں سرمایہ کاری کا نیا دروازہ کھلنے کو تیار،ایشائی ترقیاتی بینک نے بڑی خوشخبر سنا دی

پاکستان میں سرمایہ کاری کا نیا دروازہ کھلنے کو تیار،ایشائی ترقیاتی بینک نے بڑی خوشخبر سنا دی

پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 25 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے منظور کردہ یہ پالیسی بیسڈ قرض پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
 اس پروگرام کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور ایسے منصوبے تیار کرنا ہے جو معاشی ترقی کے ساتھ طویل مدت تک فائدہ پہنچا سکیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس مالی معاونت سے حکومت کو معیاری اور کم لاگت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو سرمایہ کاری کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
 منصوبوں کی جانچ پڑتال بہتر بنانے اور مالیاتی خطرات کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کے اقدامات بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ منصوبوں کی جامع جانچ پڑتال، شفاف معلومات اور مالیاتی خطرات کا مناسب انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کو پائیدار سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ان کے مطابق یہ پروگرام سرکاری سرمایہ کاری اور مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سرمایہ کاری کے لیے نیا منصوبہ

پروموٹنگ سسٹین ایبل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس پروگرام کا دوسرا مرحلہ 2024 میں منظور کیے گئے پہلے مرحلے کا تسلسل ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پی پی پی کے قانونی اور پالیسی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی تھی۔

دوسرے مرحلے میں وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے معاملات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس مقصد کے لیے چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پی پی پی یونٹس قائم کرنے اور مالیاتی واجبات کی نگرانی کے قومی نظام کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

2030 تک سرمایہ کاری کا ہدف

اے ڈی بی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے 2026 سے 2030 تک کے لیے درمیانی مدت کے پی پی پی منصوبوں کی فہرست بھی منظور کرلی ہے۔

نیشنل پی پی پی اینڈ انویسٹمنٹ نالج ہب کے ذریعے وفاقی اداروں کو تربیت، تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں بھی اس پلیٹ فارم کے علمی وسائل اور تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

پروگرام میں منصوبوں کی تیاری، خریداری کے شفاف طریقہ کار اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تکنیکی معاونت کے لیے اے ڈی بی کے خصوصی فنڈ سے 11 لاکھ ڈالر اور ایشیا پیسیفک پراجیکٹ پریپریشن فیسلٹی سے 9 لاکھ 50 ہزار ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس معاونت سے وفاقی اداروں میں منصوبہ بندی کی صلاحیت، پیشہ ورانہ تربیت، مالیاتی خطرات کے جائزے اور ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles