بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے نوانو میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنا دیا۔
آپریشن کے بعد جائے وقوعہ سے دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
