بھارت کی ساری اکڑ نکل گئی، رائزنگ ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست، فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور

بھارت کی ساری اکڑ نکل گئی، رائزنگ ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست، فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کی 8 وکٹوں سے دھواں دار فتح، لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے کی سنچریوں نے بھارتی بولنگ تہس نہس کردی

  رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 318 رنز کا بڑا ہدف سری لنکن بلے بازوں کے لیے بھی ناکافی ثابت ہوا۔

بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو فتح کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں سری لنکا اے کے اوپنرز نے بھارتی بولنگ کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدا ہی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دونوں اوپنرز لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

سری لنکن ٹیم نے صرف دو وکٹیں گنوا کر 42ویں اوور کی تیسری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس طرح بھارت اے کی جانب سے بنایا گیا 317 رنز کا مجموعہ بھی سری لنکا کی پیش قدمی نہ روک سکا۔

لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے کی سنچریوں نے ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جبکہ نشان مدھوشکا نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کپتان پوون رتنا نائیکے 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ سری لنکا اے نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ بھارتی ٹیم کا ایونٹ میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔

editor

Related Articles