فضل الرحمان ٹھوکر نیا ز بیگ میں خطاب کے بعد واپس گھر روانہ ہو گئے،گرفتاری کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب

فضل الرحمان ٹھوکر نیا ز بیگ میں خطاب کے بعد واپس گھر روانہ ہو گئے،گرفتاری کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ٹھوکر نیاز بیگ میں خطاب کرنے کے بعد لاہور کے علاقے پارک ویو سٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ   پہنچ چکے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :منبر اور مسجد کو سیاسی مقاصد اور کرپشن کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے کی کوشش، فضل الرحمن نے نمازِ جمعہ کے اجتماع کو سیاسی جلسہ بنا لیا

پولیس ذرائع نے گرفتاری سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور ان کی گرفتاری کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ٹھوکر نیاز بیگ میں اپنا خطاب مکمل کیا  جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے اور پارک ویو سٹی پہنچ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :فضل الرحمن کی کال پر مٹھی بھر کارکنوں کا انوکھا احتجاج، لائٹس، کیمرہ، ایکشن اور پھر گھر واپسی

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری سے متعلق مختلف دعوے اور اطلاعات پھیلائی جا رہی تھیں، جن سے سیاسی حلقوں میں بے چینی اور غیرضروری قیاس آرائیاں پیدا ہوئیں۔ تاہم پولیس ذرائع کی جانب سے سامنے آنے والی وضاحت نے ان خبروں کی تردید کردی ہے

editor

Related Articles