پانچ فریم، پانچ فتوحات، رانا عرفان نے عالمی ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا

پانچ فریم، پانچ فتوحات، رانا عرفان نے عالمی ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا

پاکستان کے رانا عرفان نے عالمی اسنوکر کے میدان میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل جیت لیا۔

 عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں رانا عرفان نے ابتدا سے ہی اپنی برتری قائم رکھی۔ ان کی عمدہ کیوئنگ اور مسلسل بہتر کھیل نے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

رانا عرفان نے پہلا فریم 46 کے مقابلے میں 96 پوائنٹس سے جیتا۔ دوسرے فریم میں بھی 48 کے مقابلے میں 67 پوائنٹس حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

 یہ بھی پڑھیں :دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،عماد وسیم

تیسرے فریم میں ان کی برتری مزید نمایاں ہوگئی۔ انہوں نے صرف ایک پوائنٹ کے مقابلے میں 64 پوائنٹس حاصل کیے۔ چوتھے فریم میں 68 پوائنٹس کا شاندار بریک کھیل کر 12 کے مقابلے میں 91 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑی نے پانچویں فریم میں بھی اپنی گرفت برقرار رکھی اور 6 کے مقابلے میں 69 پوائنٹس حاصل کرکے پانچ صفر سے فائنل جیت لیا۔

اس عالمی ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی بھی قابل ذکر رہی۔

پاکستان کے چاروں کیوئسٹس محمد آصف، رانا عرفان، اسجد اقبال اور مبشر رضا کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں :شطرنج کھیلنے کے لیے 20 ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گئے، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

پاکستانی کھلاڑیوں کی برتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے چار کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق پاکستان سے تھا۔

رانا عرفان نے اس شاندار کارکردگی کو عالمی ٹائٹل میں تبدیل کرکے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

editor

Related Articles