مسائل حل نہیں کر سکتے تو نئے صوبوں کی مخالفت بھی نہ کرو، کراچی کے شہریوں کا بلاول بھٹو کو دوٹوک جواب

مسائل حل نہیں کر سکتے تو نئے صوبوں کی مخالفت بھی نہ کرو، کراچی کے شہریوں کا بلاول بھٹو کو دوٹوک جواب

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث کے دوران کراچی کے شہریوں نے بھی چھوٹے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئے اسے انتظامی مسائل کے حل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

 کراچی کے شہریوں  نے کہا کہ  بڑے انتظامی ڈھانچے میں عام آدمی کے مسائل حل ہونے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ نئے صوبے بننے سے اختیارات عوام کے قریب آئیں گے اور سرکاری اداروں تک رسائی آسان ہو گی۔

 انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسا انتظامی نظام ضروری ہے جہاں فیصلے دور بیٹھ کر کرنے کے بجائے مقامی ضروریات کو سامنے رکھ کر کیے جائیں۔

کراچی جیسے بڑے شہر کے مسائل بھی اس بحث کو اہم بناتے ہیں۔ شہریوں کے نزدیک انتظامی اختیارات کی مؤثر تقسیم سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عوامی شکایات کا ازالہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

سروے میں بھی حمایت

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق میرڈین اینالیٹکس کے 5 ہزار افراد پر مشتمل سروے کے نتائج کے مطابق ملک بھر میں 77 فیصد افراد نے نئے صوبوں کی حمایت کی۔ سندھ میں یہ شرح 80 فیصد جبکہ کراچی میں 92 فیصد بتائی گئی ہے۔

سروے میں 82 فیصد شرکا نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے ضلعی ضروریات پوری نہ کیے جانے پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ یہ نتائج انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالے سے عوامی دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 
 

   

editor

Related Articles