2013 الیکشن سے قبل طالبان کے ایک گروپ نے عمران خان پر حملہ کا منصوبہ بنایا، جس کے پیچھے فضل الرحمان کا ہاتھ تھا؛ عبدالستار خان کا بڑا انکشاف

2013 الیکشن  سے قبل  طالبان  کے ایک گروپ نے عمران خان پر حملہ کا منصوبہ بنایا،   جس کے پیچھے فضل الرحمان کا ہاتھ تھا؛ عبدالستار خان کا بڑا انکشاف

سینئر صحافی و تجزیہ کار عبدالستار خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کی انتخابی مہم کے دوران عمران خان کو محکمہ داخلہ کی جانب سے جان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کی اندرونی تحقیقات میں مولانا فضل الرحمان کا نام سامنے آیا۔

آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار خان نے کہا کہ عمران خان سے واقف ایک بیوروکریٹ نے انہیں ٹیلی فون کرکے بتایا تھا کہ وہ انہیں انتہائی اہم اور حساس معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاہم انتخابی مہم کے دوران عمران خان لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث ملاقات نہ ہوسکی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی زمان پارک واپسی کے بعد مذکورہ بیوروکریٹ نے ان سے ملاقات کی اور تھریٹ الرٹ حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک ذیلی گروہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

عبدالستار خان کے مطابق بیوروکریٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کے سامنے اپنے اسٹاف کے دو ارکان کو متعلقہ خط دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور معلوم کیا جائے کہ اس دھمکی کے پیچھے کون ہوسکتا ہے۔

سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر اندرونی تحقیقات کی گئیں، جن میں مولانا فضل الرحمان کا نام سامنے آیا۔

Related Articles