پی ڈی ایم ہو یا ملین مارچ، مولانا صاحب کو ہمیشہ مہرہ بنا کر میدان میں اتارا گیا؛ سابق وزیراعلیٰ کے پی نے پول کھول دیا

پی ڈی ایم ہو یا ملین مارچ، مولانا صاحب کو ہمیشہ مہرہ بنا کر میدان میں اتارا گیا؛ سابق وزیراعلیٰ کے پی نے پول کھول دیا

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی سیاست اور نظربندی کے دعوؤں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان ہمیشہ پریشر ٹیکٹس کے لیے ایک مہرے کے طور پر استعمال ہوتے آئے ہیں اور اس وقت بھی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے انہیں میدان میں اتارا گیا ہے، جبکہ خود کھڑے ہو کر یہ کہنا کہ “میں گرفتار ہو رہا ہوں” محض ایک گپ اور ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے  فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی آمد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو تشدد، پرتشدد حملے اور گولیاں برداشت کی ہیں اس کے مقابلے میں فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ محض ایک گپ لگ رہی ہے کیونکہ جب کسی کو واقعی گرفتار کیا جاتا ہے تو بتایا نہیں جاتا کہ میں گرفتار ہو رہا ہوں بلکہ سیدھا اٹھا کر لے جایا جاتا ہے۔

 فضل الرحمان کی سیاسی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چاہے ماضی کا ایم آر ڈی ہو، پی ڈی ایم ہو یا ملین مارچ، جب بھی حکومت کے خلاف پریشر ٹیکٹس بنانے ہوتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کو ایک مہرے کی طرح استعمال کیا جاتا ہے، اور اس بار بھی یہی لگ رہا ہے کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مولانا صاحب کو دوبارہ میدان میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں ایم ون موٹروے بند کرنے اور ٹائر جلانے پر جے یو آئی کے خلاف بڑا ایکشن، تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج، 22 سے زائد رہنما و کارکنان گرفتار

 انہوں نے کہا کہ بطور جمہوری پارٹی ہم سمجھتے ہیں کہ ہر سیاسی جماعت کو آئین کے مطابق جلسہ کرنے اور پرامن احتجاج کا حق ملنا چاہیے، لیکن جب ہماری پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا اور ہمارے آئینی و جمہوری حقوق چھینے گئے تو اس وقت دیگر سیاسی جماعتوں بشمول جے یو آئی نے آواز نہیں اٹھائی بلکہ خاموش تماشائی اور اس عمل کا حصہ بنی رہیں۔ 


Qaisar Mirza
editor

Related Articles