پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ میں ایک نئی غیر ملکی ایئر لائن کی آمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے، کیونکہ جرمن ایئر لائن ’یو ایس سی‘ نے ملک کے لیے براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری تیز کر دی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جرمن کمپنی ’یو ایس سی جی ایم بی ایچ‘ کی نامزدگی قبول کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان فضائی سروس کے آغاز کا ایک اہم ریگولیٹری مرحلہ طے پا گیا ہے۔
منصوبے کے مطابق یہ جرمن ایئر لائن پاکستان کے دو بڑے شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
نئی ایئر لائن کی آمد سے نہ صرف پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفری رابطے بہتر ہوں گے بلکہ مقامی ایوی ایشن سیکٹر میں مقابلے کا رجحان بھی بڑھے گا، جس سے مسافروں کو اضافی سہولیات ملنے کی امید ہے۔
اس پیش رفت سے سیاحت کے شعبے میں نئے در کھلنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری سرگرمیوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے۔ ایئر لائن کے آپریشنز شروع ہونے سے طیاروں کی لیزنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور مقامی سطح پر روزگار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامزدگی کی منظوری کے بعد اب باقاعدہ پروازوں کے آغاز کے لیے درکار دیگر آپریشنل کلیئرنس اور منظوریوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔