پشاور میں ایم ون موٹروے بند کرنے اور ٹائر جلانے پر جے یو آئی کے خلاف بڑا ایکشن، تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج، 22 سے زائد رہنما و کارکنان گرفتار

پشاور میں ایم ون موٹروے بند کرنے اور ٹائر جلانے پر جے یو آئی کے خلاف بڑا ایکشن، تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج، 22 سے زائد رہنما و کارکنان گرفتار

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران پشاور کے مقام پر ایم ون (M-1) موٹروے بند کرنے اور ٹائر جلانے کے واقعے پر پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے 22 سے زائد کارکنان و مقامی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

 گزشتہ روز جے یو آئی کے احتجاج کے دوران 180 سے 200 کارکنان اور رہنماؤں نے نہ صرف سڑکوں پر ٹائر جلائے بلکہ ایم ون موٹروے کو پشاور کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا، جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس قانون شکنی اور شہریوں کے راستے بند کرنے پر تھانہ چمکنی پشاور پولیس نے قانون کی مختلف سنگین دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ (ایف آئی آر) درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں جے یو آئی کے 16 مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے، جبکہ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے اب تک 22 سے زائد کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:نہ عوام نکلے نہ کارکنوں نے لبیک کہا؛ فضل الرحمان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ والی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ملک بھر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے اس معاملے پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج کے نام پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور سڑکیں بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اور عام شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف و اذیت سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور جو بھی عنصر شاہراہیں بند کرنے یا امن خراب کرنے کا اقدام اٹھائے گا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں اور پوری سختی سے نمٹا جائے گا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles