سندھ بدلو، قیادت بدلو! 18 سالہ حکمرانی میں صرف نعرے، شہریوں کا نئے صوبوں اور قیادت کی تبدیلی کا دوٹوک مطالبہ

سندھ بدلو، قیادت بدلو! 18 سالہ حکمرانی میں صرف نعرے،  شہریوں کا نئے صوبوں اور قیادت کی تبدیلی کا دوٹوک مطالبہ

سندھ میں طویل حکمرانی کے باوجود انتظامی ڈھانچے، بنیادی سہولیات اور سیاسی وعدوں پر جہاں عوامی صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا دکھائی دے رہا ہے وہیں دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس صوبے کی حالت زار پر افسردہ ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل آباد کے شہریوں نے سندھ میں نئے صوبے اور قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ دہرا دیا  ، شہریوں نے  سندھ حکومت اور بلاول بھٹو زرداری کی کارکردگی پر  کڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں  وہ  اب روایتی نعروں کے بجائے عملی تبدیلی اور نئی قیادت کا دوٹوک مطالبہ کر رہے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے اور طویل حکمرانی کے تسلسل نے مسائل کو مزید الجھایا ہے، اس لیے سندھ میں نئے صوبے بنائے جائیں اور نئی حکومت سامنے لائی جائے۔

وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور رضا ربانی کا نام

عوامی آراء میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کی آواز بلند کرتے ہوئے رضا ربانی کو ایک مضبوط اور بہتر متبادل کے طور پر سامنے لانے پر زور دیا گیا ہے۔

بیانات کے بجائے زمینی کارکردگی کا تقاضا

شہریوں  کے مطابق پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو بڑے سیاسی بیانات اور دعوؤں کے باوجود عوام کو وہ ٹھوس تبدیلی نہیں دے سکے جس کے وعدے کیے جاتے رہے، اور اب محض نعروں یا وراثتی بیانیے سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔

اصلاحات اور نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت

عوامی رائے سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ لوگ اب عملی اصلاحات، مؤثر حکمرانی اور نئے انتظامی یونٹس کے ذریعے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں، جس سے سندھ حکومت اور بلاول بھٹو پر تنقیدی دباؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

جب طویل اقتدار کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں رہیں تو نعروں کی گونج کمزور اور احتساب کی آواز تیز تر ہو جاتی ہے،  یہ عوامی ردعمل اس حقیقت کا عکاس ہے کہ عوام اب محض سیاسی وعدوں یا بیانیے کے بجائے عملی کارکردگی، مؤثر انتظامی ڈھانچے اور ٹھوس تبدیلی کے منتظر ہیں۔

editor

Related Articles