مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی فلم ’ایونجرزڈومز ڈے‘ کے ٹیزرز اور پروموشنل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، تاہم فلم کے حوالے سے اب ایک نئی فین تھیوری نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے فائنل ٹریلر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اسی دوران مداحوں نے یہ سوال اٹھانا شروع کر دیا ہے کہ کیا فلم میں ڈاکٹر ڈوم کا کردار واقعی رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ادا کر رہے ہیں یا اس کے پیچھے کوئی اور اداکار موجود ہے؟
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ٹریلرز میں دکھائی دینے والا ڈاکٹر ڈوم دراصل معروف اداکار سیلین مرفی ہو سکتے ہیں۔ مداحوں نے کردار کی آنکھوں اور اندازِ نگاہ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے دونوں اداکاروں کے درمیان مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔
He is extinction.
Avengers: Doomsday arrives in theaters everywhere December 18. Get tickets now: https://t.co/HReh5UfF1M https://t.co/FmZjxLSiew
— Marvel Studios (@MarvelStudios) November 26, 2026
یہ بھی پڑھیں:سلیم شیخ کے گھر خوشیوں کا سماں، بیٹی سلینا سلیم کا نکاح ہوگیا
واضح رہے کہ مارول اسٹوڈیوز پہلے ہی ڈاکٹر ڈوم کے کردار کے لیے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی کاسٹنگ کا اعلان کر چکا ہے۔
Marvel fans have theorized that Robert Downey Jr isn’t the real Dr. Doom after closely analyzing the Avengers: Doomsday teasers.
Instead, they think Cillian Murphy is behind the mask as the real Dr. Doom. https://t.co/6ux1y735o7
— Pubity (@pubity) November 26, 2026


