پاکستان میں گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری، سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے ہیوال اور جی ڈبلیو ایم کی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ سے 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ٹینک 500 پلگ اِن ہائبرڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ 38 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 87 لاکھ روپے رہ گئی ہے۔
اسی طرح ہیوال H6 کے مختلف پلگ اِن ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ہیوال H6 PHEV فرنٹ وہیل ڈرائیو کی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار؟ نہیں بلکہ ایک کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس سے صارفین کو 4 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔
ہیوال H6 PHEV Hi4 آل وہیل ڈرائیو کی قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 12 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ماڈل کی قیمت میں 16 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
ہیوال H6 PHEV GT کی قیمت بھی ایک کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس سے خریداروں کو 9 لاکھ 54 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
گاڑی کا ماڈل |
پرانی قیمت |
نئی قیمت |
کمی |
|---|---|---|---|
|
ٹینک 500 PHEV |
2 کروڑ 25 لاکھ |
1 کروڑ 87 لاکھ |
38 لاکھ |
|
ہیوال H6 PHEV GT |
1 کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار |
1 کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار |
9 لاکھ 54 ہزار |
|
ہیوال H6 PHEV Hi4 |
1 کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار |
1 کروڑ 12 لاکھ 95 ہزار |
16 لاکھ |
|
ہیوال H6 PHEV FWD |
1 کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار |
1 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار |
4 لاکھ |
