بنگلا دیش کو دھول چٹا کر پاکستان شاہینزرائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئے، اب سری لنکا کی باری

بنگلا دیش کو دھول چٹا کر پاکستان شاہینزرائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئے، اب سری لنکا کی باری

دوحہ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ شہادت حسین نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارت کی ساری اکڑ نکل گئی، رائزنگ ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست، فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے ابتدا ہی میں دونوں اوپنرز کو پویلین بھیج کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا۔ سفیان مقیم نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 21 رنز پر گر گئیں۔ اس مشکل صورت حال میں حسن نواز اور شاہ زیب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر 110 رنز کی شراکت قائم کی۔

حسن نواز نے 62 جبکہ شاہ زیب خان نے 50 رنز بنائے۔ بعد ازاں کپتان عبدالصمد اور فرحان یوسف نے پانچویں وکٹ پر 74 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :دونمبری کرنے کے تمام حربے ناکام، ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے اہم میچ نے پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا

عبدالصمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 4 چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ فرحان یوسف 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان شاہینز نے 28 گیندیں قبل ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور فائنل میں رسائی یقینی بنا لی۔ اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان شاہینز کا سامنا سری لنکا اے سے ہوگا۔

editor

Related Articles