بھارتی پابندیوں کا الٹا اثر، وی پی این ڈاؤن لوڈز میں 70 فیصد اضافہ، عمیر رانا

بھارتی پابندیوں کا الٹا اثر، وی پی این ڈاؤن لوڈز میں 70 فیصد اضافہ، عمیر رانا

 پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیٹ فلکس پر پاکستانی سیریز کو بلاک کرنے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی مؤقف اور فنکاروں کے درمیان فرق ہونا چاہیے۔ پاکستانی اداکار کا کہنا ہے کہ آرٹ لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، بھارتی عوام کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی پسند کا مواد دیکھ سکیں

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کرنے والے عمیر رانا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام پر انہیں بطور اداکار ہنسی بھی آتی ہے اور افسوس بھی ہوتا ہے۔

پروگرام ’سینٹر اسٹیج‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں پر پابندیاں لگانا افسوسناک ہے۔ آرٹ وہ آخری ذریعہ ہے جو دونوں ملکوں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نیٹ فلکس سیریز سے بھارت پریشان، مودی سے پابندی لگانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ آرٹ انسان کو انسان سے ملاتا ہے، اس لیے اسے سیاسی اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

عمیر رانا نے کہا کہ مواد دیکھنے یا نہ دیکھنے کا فیصلہ ناظرین پر چھوڑ دینا چاہیے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے کے ساتھ بھارت کو مواد کے انتخاب میں بھی جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ نہیں دیکھی، کیونکہ یہ ان کی اپنی پسند تھی۔ اسی طرح بھارتی ناظرین کو بھی یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ اپنی مرضی کا مواد دیکھیں۔

پاکستانی ڈراموں پر پابندیوں کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے دعویٰ کیا کہ جب بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی نشریات روکی گئیں تو وہاں وی پی این ڈاؤن لوڈز میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ ان سے محبت اور احترام کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ عمیر رانا نے پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا حصہ بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

editor

Related Articles