وزیر مملکت طلال چوہدری نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو شکوہ ہے کہ اگر انہیں انتخابات میں کامیابی نہیں ملی تو انہیں کامیاب کیوں نہیں کروایا گیا اور حکومت کیوں نہیں دی گئی۔
طلال چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سڑک سے جنریٹر اٹھا کر اندر رکھیں۔ اس کے بعد اگر سی ڈی اے کوئی کارروائی کرتا ہے تو میرا گریبان پکڑیں۔
یہ بھی پڑھیں :کھرب پتیوں جیسی سہولیات کہاں سے آئیں ؟ طلال چوہدری نے فضل الرحمن کا تجاوزات پر سیاست کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا
بلاول بھٹو کے نئے صوبوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے اسے انتہائی نامناسب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا یہ کہنا کہ وزیراعظم کو بھی نئے صوبوں کے معاملے کا علم نہیں، درست نہیں ہے۔
وفاقی وزیر طلال چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جیسے بلاول بھٹو نے آکسفورڈ سے سیدھا کراچی پہنچ کر نئے صوبوں کی بحث کے بارے میں معلومات حاصل کی ہوں۔ ان کے والد صدر پاکستان ہیں اور ہر معاملے پر مکمل طور پر آن بورڈ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مولانا کو کے پی میں حصہ نہیں ملے گا، طلال چوہدری کا دوٹوک اعلان


