اینوڈیا کے سربراہ کی پہچان بننے والی جیکٹ کی دلچسپ کہانی

اینوڈیا کے سربراہ کی پہچان بننے والی جیکٹ کی دلچسپ کہانی

دنیا کے معروف ٹیکنالوجی رہنما کی مخصوص جیکٹ محض فیشن نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا ایک سادہ فیصلہ ہے، ان کے پاس ایسی 50 سے 60 جیکٹس موجود ہیں۔

امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اپنی ٹیکنالوجی اور کاروباری کامیابیوں کے ساتھ ایک اور وجہ سے بھی دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اور وہ ہے ان کی مخصوص سیاہ چمڑے کی جیکٹ۔

جینسن ہوانگ کو اکثر تقریبات، انٹرویوز اور کمپنی کی اہم پریزنٹیشنز میں ایک جیسی سیاہ جیکٹ پہنے دیکھا گیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آخر وہ برسوں سے اپنا لباس تبدیل کرنے کے بجائے اسی انداز کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟

اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی موجود ہے۔ جینسن ہوانگ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ خود کپڑوں کی خریداری نہیں کرتے بلکہ ان کے ملبوسات ان کی اہلیہ اور بیٹی منتخب کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر حملوں کا خطرہ،پاکستان نے اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

ان کے مطابق عام کپڑے پہننے سے انہیں بعض اوقات بے آرامی اور خارش محسوس ہوتی تھی۔ ایسے میں ان کی اہلیہ نے ایک چمڑے کی جیکٹ خریدی جو انہیں بے حد آرام دہ لگی۔

اس جیکٹ کے پسند آنے کے بعد انہوں نے اسی طرز کی متعدد جیکٹس خرید لیں تاکہ انہیں بار بار لباس منتخب کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ کے پاس اس وقت 50 سے 60 ایک جیسی سیاہ جیکٹس موجود ہیں، جن میں مہنگے برانڈز کی جیکٹس بھی شامل ہیں۔

ایک جیسا لباس پہننے کا خاص مقصد کیا ہے؟

جینسن ہوانگ کا یہ انداز صرف آرام تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے وقت بچانے کی سوچ بھی کارفرما ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی کئی معروف شخصیات کی طرح وہ بھی روزانہ یہ فیصلہ کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے کہ آج کیا پہننا ہے۔

ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز اپنی سیاہ ٹرٹل نیک اور جینز جبکہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ اپنے سادہ لباس کی وجہ سے مشہور رہے ہیں۔ اسی طرح جینسن ہوانگ بھی ایک مخصوص لباس کو اپنی پہچان بنا چکے ہیں تاکہ ان کی توجہ غیر ضروری فیصلوں کے بجائے کاروبار اور کمپنی کی ترقی پر مرکوز رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اینکر کی زبان پھسل گئی، گرمی سے بچاؤ کے لیے گھروں میں انسولین لگوا دی

وقت گزرنے کے ساتھ ان کی سیاہ چمڑے کی جیکٹ ان کی شخصیت اور اینوڈیا کی عالمی شناخت کا حصہ بن گئی۔ تاہم اینوڈیا کے دفتر میں واپسی کے موقع پر جینسن ہوانگ اپنی روایتی سیاہ جیکٹ کے بجائے سادہ نیلی کاٹن جیکٹ پہنے دکھائی دیے، جسے ان کے لباس میں ایک نئی تبدیلی کے طور پر دیکھا گیا۔

یوں دنیا کے کامیاب ترین ٹیکنالوجی رہنماؤں میں شمار ہونے والے جینسن ہوانگ کی یہ مخصوص جیکٹ دراصل آرام، سادگی اور روزمرہ کے فیصلوں کو آسان بنانے کی ایک دلچسپ مثال ہے۔

editor

Related Articles