پاکستان کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ سامنے آگیا، قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ خلا تک رسائی حاصل کرنے والے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں پاکستان کا یہ سپوت چینی خلابازوں کے ہمراہ سائنسی تحقیق اور مختلف سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دے رہا ہے۔
ذیشان علی کی خلائی اسٹیشن پر موجودگی اور پیشہ ورانہ سرگرمیاں دنیا کے سامنے پاکستان کی صلاحیتوں، بلند عزائم اور سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے جذبے کی عکاسی کر رہی ہیں۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں محمد ذیشان علی کو چینی ساتھی خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشن کے اندر مختلف سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان کی یہ مصروفیات اس بات کی علامت ہیں کہ پاکستان کا نام اب صرف زمین تک محدود نہیں رہا بلکہ خلائی تحقیق کے عالمی میدان میں بھی پاکستانی نمائندگی کا ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے۔
محمد ذیشان علی کی یہ کامیابی محض ایک فرد کی پیش رفت نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کا خلائی سفر قومی سطح پر سائنسی ترقی، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے خوابوں کو نئی تقویت دے رہا ہے۔
ایک پاکستانی کا دنیا کے ترقی یافتہ خلائی پروگرام سے وابستہ مشن کا حصہ بننا نوجوان نسل کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے۔
یاد رہے کہ محمد ذیشان علی گزشتہ دنوں چینی خلابازوں کے ہمراہ خلائی مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ اس طرح وہ خلا میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی خلاباز بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
ذیشان علی کی نئی ویڈیو نے پاکستانیوں کی توجہ ایک مرتبہ پھر اس تاریخی مشن کی جانب مبذول کرادی ہے۔
خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کے ساتھ ان کی موجودگی اس قومی اعزاز کی اہمیت کو مزید نمایاں کرتی ہے۔
پاکستان کے اس سپوت کی کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ بلند حوصلے، علم اور تحقیق کے ذریعے پاکستانی بھی دنیا کے بڑے سائنسی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتے ہیں۔