168 بچوں کی شہادت کا زخم نہیں بھولے، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام  دیدیا

168 بچوں کی شہادت کا زخم نہیں بھولے، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام  دیدیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میناب اسکول پر ہونے والے حملے کو ناقابل فراموش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معصوم بچوں کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس حملے کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی دعوؤں پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

معصوم بچوں کی جانیں لینے والا یہ واقعہ ایران کے اجتماعی   حافظے کا حصہ بن چکا ہے۔ ایرانی قوم اس سانحے کو نہ بھولے گی اور نہ ہی اس کی اہمیت کو نظرانداز کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان ایران امریکا رابطوں میں کردار ادا کررہا ہے، واشنگٹن سے رابطہ برقرار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ میناب سکول پر حملہ ان قوتوں کے دہرے معیار کا واضح ثبوت ہے جو دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہیں۔

ان کے بقول ایک طرف انسانی حقوق اور بچوں کے تحفظ کے دعوے کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن میں معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

انہوں نے اس واقعے کو صرف ایک فوجی کارروائی کا معاملہ قرار دینے کے بجائے انسانی المیے کی حیثیت سے اجاگر کیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ اسکول جیسے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا اور بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں عالمی سطح پر جواب طلب ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: بھارتی میڈیا ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کا مثالی کردار تسلیم کرنے پر مجبور

واضح رہے کہ میناب اسکول پر حملہ 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے پہلے روز ہوا تھا۔

اس واقعے میں 168 بچوں کی شہادت کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ حملے کے بعد اس کی ذمہ داری اور قانونی حیثیت سے متعلق عالمی سطح پر بھی بحث شروع ہوئی۔

اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن نے میناب اسکول پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا اور اپنی تحقیقات میں امریکا کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس پیش رفت نے واقعے کو مزید عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ انسانی حقوق اور جنگی قوانین سے متعلق سوالات بھی اس معاملے کے ساتھ نمایاں ہوئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران میں دشمن کی نئی چال؟ صدر مسعود پزشکیان نے عوام کو خبردار کردیا

امریکی صدر کے اس بیان اور اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کے نتائج کے درمیان واضح اختلاف سامنے آیا۔

میناب اسکول کا واقعہ اب ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم انسانی اور سفارتی معاملہ بن چکا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اس سانحے کو عالمی سطح پر اٹھانے اور بچوں کی شہادت کے معاملے کو زندہ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

editor

Related Articles