ہانیہ عامر کا نیا انداز وائرل، صارفین کو کرن راؤ کیوں یاد آگئیں

ہانیہ عامر کا نیا انداز وائرل، صارفین کو کرن راؤ کیوں یاد آگئیں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پریس تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے فیشن اسٹائل نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ہانیہ عامر نے تقریب میں گھٹنوں تک لمبی کیموفلاج پرنٹ شارٹس، سفید ٹاپ اور بھورے رنگ کا مختصر کارڈیگن پہن رکھا تھا۔ ان کے چھوٹے گھنگریالے بالوں نے بھی ان کے نئے انداز کو نمایاں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب پر سمے رائنا کا بڑا کارنامہ، 10 لاکھ مداح پیسے دے کر ممبر بن گئے

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو متعدد صارفین نے ان کے نئے لُک کو بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور فلمساز کرن راؤ کے انداز سے مشابہ قرار دیا۔

کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا فیشن اسٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ دیگر نے لباس کے انتخاب پر مزید توجہ دینے کی رائے دی۔

editor

Related Articles