کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے تمام حدیں پار کر دیں “جانباز فورس” کے نام پر ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے تمام حدیں پار کر دیں “جانباز فورس” کے نام پر ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے
آزاد جموں و کشمیر میں نام نہاد “عوامی ایکشن کمیٹی” اور اس کے ذیلی مسلح جتھوں نے تمام آئینی و قانونی حدیں پار کرتے ہوئے ریاستی رٹ کو کھلے عام چیلنج کر دیا ہے۔
 منظرِ عام پر آنے والے ایک اشتعال انگیز اور ملک دشمن بیان میں ایکشن کمیٹی سے جڑے عناصر نے نہ صرف آزاد کشمیر کی منتخب اسمبلی، آئینی اداروں اور ریاستی رٹ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا بلکہ مسلح جتھہ بندی اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کھلی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔
سامنے آنے والی ویڈیو تفصیلات کے مطابق اس شرپسند ٹولے نے انتہائی زہر افشانی کرتے ہوئے مظفرآباد کی منتخب اسمبلی اور آئینی نمائندوں کو “ٹھگ، نوسرباز، ڈاکو مافیا اور غدار” قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ ریاستِ پاکستان کے آئینی ڈھانچے اور منتخب نمائندوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔
 انتہائی تشویشناک اور خطرناک پہلو یہ ہے کہ نام نہاد عوامی حقوق کا لبادہ اوڑھنے والے ان عناصر نے “تحریکِ تحفظِ ریاست جموں و کشمیر” اور اپنی نام نہاد “جانباز فورس” کے نام پر کھلے عام مسلح تصادم کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کا مقابلہ بندوق سے کریں گے۔
سیاسی، دفاعی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس بیان نے نام نہاد عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن احتجاج کے جھوٹے دعووں کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے نام پر دراصل ریاستِ پاکستان اور آزاد کشمیر کے امن کو سبوتاژ کرنے والا ایک شدت پسند اور دہشت گرد ایجنڈا چلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
 مبصرین کے مطابق منتخب جمہوری اداروں کو مسترد کرنا، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا اور “جانباز فورس” کے نام پر اسلحہ اٹھانے کے اعلانات کھلی بغاوت اور دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، جس کا مقصد خطے میں انارکی پھیلا کر دشمن قوتوں کے مقاصد پورے کرنا ہے۔
آزاد کشمیر کے محبِ وطن شہریوں اور عوامی حلقوں نے اس ملک دشمن بیانیے اور مسلح دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ امن کی آڑ میں اسلحہ اٹھانے اور ریاست کو للکارنے والے ان شرپسند جتھوں کے خلاف فوری طور پر انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے تحت سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لا کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آزاد کشمیر کا امن اور ریاستی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جا سکے۔
Qaisar Mirza
editor

Related Articles