خودکار ٹریفک نظام کی غلطی، پیدل شہری کو گاڑی سمجھ لیا

خودکار ٹریفک نظام کی غلطی، پیدل شہری کو گاڑی سمجھ لیا

لاہور کے خودکار ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک پیدل چلنے والے شہری کو ون وے کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔

یہ واقعہ فیصل ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں سسٹم نے پیدل چلنے والے شخص کو گاڑی سمجھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ حکام نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کو بعد ازاں درست کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گھر میں چلنے کی عادت نے بدل دی زندگی، خاتون کا وزن کم کرنے کا منفرد طریقہ

ایک موٹر سائیکل سوار کے 141 ٹریفک چالان

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ایک ایسے موٹر سائیکل سوار کی بھی نشاندہی کی ہے جس کے خلاف مجموعی طور پر 141 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ان میں 122 خلاف ورزیاں ہیلمٹ نہ پہننے جبکہ 19 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیوں سے متعلق تھیں۔

یہ دونوں واقعات خودکار ٹریفک نگرانی کے نظام کی کارکردگی اور شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

editor

Related Articles