دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں پاکستانی شاعر کی گونج، ویڈیو وائرل

دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں پاکستانی شاعر کی گونج، ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی کانسرٹ کے دوران پاکستانی شاعر تہذیب حفی کا شعر سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر بھارتی صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

ممبئی میں منعقد ہونے والے کانسرٹ میں دلجیت دوسانجھ نے اپنے مشہور گانوں سے مداحوں کو محظوظ کیا، تاہم تقریب کا ایک خاص لمحہ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے پاکستانی شاعر تہذیب حفی کا شعر سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کا نیا انداز وائرل، صارفین کو کرن راؤ کیوں یاد آگئیں

دلجیت نے تہذیب حفی کا مشہور شعر:

”بھرم رکھا ہے تیرے ہجر کا، ورنہ کیا ہوتا ہے“

سنایا، جس پر کانسرٹ میں موجود شرکا نے خوب داد دی۔

گلوکار کی جانب سے پاکستانی شاعر کا کلام سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ تاہم، اس اقدام پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ دلجیت دوسانجھ کے اس انداز نے ایک بار پھر پاکستانی شاعری کی سرحد پار مقبولیت کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles