سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی کی تیاریاں، خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی شادی کی تیاریاں، خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم شیخ کی دوسری بیٹی سلینا شیخ کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

سلینا شیخ کی مایوں اور سنگیت کی تقریبات میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی اور شادی کی خوشیوں کو یادگار بنایا۔

مایوں کی تقریب میں سلینا مہندی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں، جبکہ ان کے ہونے والے شوہر نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ اس موقع پر اہل خانہ نے روایتی ابٹن کی رسم بھی ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں پاکستانی شاعر کی گونج، ویڈیو وائرل

سنگیت میں سلینا کا دلکش انداز

سنگیت کی تقریب میں سلینا نے سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی، جس کے ساتھ ہم آہنگ زیورات نے ان کے انداز کو مزید نمایاں کیا۔ تقریب میں اداکار سلیم شیخ سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے اور شادی کی تقریبات میں بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سلیم شیخ نے 1999 میں نوشین شیخ سے شادی کی تھی اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی نشمیہ کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، جبکہ سلینا ان کی دوسری بیٹی ہیں۔

editor

Related Articles