آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا شکار جاری، 10 دہشتگرد جہنم واصل ، متعدد زخمی

آپریشن ردالفتنہ 3:  بلوچستان میں  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا شکار جاری، 10 دہشتگرد  جہنم واصل ، متعدد زخمی

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں بسیمہ، شاہ رگ اور بی بی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 10 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگرد نیٹ ورکس، ان کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے اور مکمل امن کی بحالی تک دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles