10جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی

10جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کیخلاف کمر کس لی ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضا کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ10جولائی سے مارکیٹ میں سپلائی نہیں دیں گے۔ ملز میں اتنی گنجائش نہیں کہ 5فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس دیا جائے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن پر بجٹ میں جو ودہولڈنگ ٹیکس لگائے گئے ہیں حکومت اس کو واپس لے۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے پر لاگو ہونیوالا وِدہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری

انہوں نے واضح کیا کہ بدھ کو واشنگ روک دی جائیگی اور جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائیگی۔جو بھی ٹیکس لگائے گئے ہیںاس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ ان ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملیں نہیںچلا سکیں گے۔ ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگے گا عوا م پر لیکن وہ آئیگا فلور ملز کے کھاتے میں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *