جرات و بہادری کی نئی داستان رقم کرنے والے سپاہی ثوبان شہید نے ثابت کردیا کہ ہماری فوج جذبہ ایثار اور قربانئ سے سرشار ہے۔
سپاہی ثوبان شہید نے قربانئ اور جرات و بہادری کی ایک ایسی داستان اپنے لہو سے رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔ لوگوں نے فلم ایکٹ آف ویلر دیکھی ہو گی اور سوچا ہو گا کہ کیا واقعی ایسا بہادری کا عمل ہو سکتا ہے جہاں ایک سپاہی خود کو دشمن کے پھینکے گرنیڈ پر گرا دیتا ہے اور اپنی جان قربان کر کے اپنے ساتھیوں کو بچاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، عاصم منیر
ایسی ہی ایک لازوال داستان حالیہ بنوں چھاونی حملے میں دیکھنے میں آئی ہے جہاں سپاہی ثوبان شہید عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک کمرے میں پھینکے گئے دستی بم پر چھلانگ لگاتے ہیں، اور خود کی جان قربان کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی قیمتی جانیں بچا لیتے ہیں۔ سپاہی ثوبان شہید کی بہادری کا عمل تاریخ میں آنے والی نسلوں تک اور یونیفارم پہننے والوں کے لیے بے لوث فرض شناسی کی ایک حقیقی مثال کے طور پر یاد رکھی جائیگی۔ سپاہی ثوبان شہید کی کہانی اس ملک کے ہر سننے والے، ہر گھر اور ہر کونے تک پہنچائی جائیگی تاکہ ہمارے دشمن کو معلوم ہو جائے کہ ہماری فوج کے جذبہ ایثار و قربانی کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

