شیر افضل مروت نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا

شیر افضل مروت نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے رابطہ کرلیا۔

شیر افضل مروت نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی رکنیت کے ساتھ قومی اسمبلی کی رکنیت سے خود استعفٰی دینے کی پیشکش کردی۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی

تاہم بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی رکنیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری سمجھتا ہوں ۔ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے اپنے خلاف بیان بازی رکوانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

شیر افضل مروت نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپنا اتھارٹی لیٹر بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے کہ جب چاہیں میرا استعفٰی قبول کر لیں، میں نے ساتھ یہ مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو میرے خلاف بیانات سےروکیں۔

editor

Related Articles