ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث آبی ذخائر اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھر چکے ہیں

ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث آبی ذخائر اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھر چکے ہیں

ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کے سبب ملک کے آبی ذخائر واپڈا کے جاری اعدادوشمار کے مطابق بیشتر آبی ذخائر اپنی صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم بارشوں کے بعد اپنی صلاحیت کے مطابق پانی سے مکمل بھر گیا اور واپڈا زرایع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا اس طرح سے تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد2 لاکھ 56 ہزار400کیوسک ہے اور تربیلا کے مقام سے پانی کااخراج 2لاکھ 35 ہزار 600کیوسک ہے ۔ جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد25 ہزار800 کیوسک ہے اور منگلا سے پانی کا دریائے جہلم پر اخراج 10 ہزار کیوسک ہے جبک چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار300 کیوسک ہے ، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 49 ہزار400 کیوسک ہے۔ اسی طرح سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 62 ہزار700 کیوسک ہے اور ہیڈ مرالہ سے دریائے چناب پر پانی کا اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری مون سون بارشوں کے سبب آبی زخائر اور ڈیمز میں پانی کی سطع انتہائی لیول پر پہنچ گئی

واپڈا زرایع کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد66 ہزار400 کیوسک ہے اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل سے پانی کااخراج 66 ہزار400کوسک ہے۔ جبکہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 51لاکھ69ہزار ایکڑ فٹ ہے اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 2ہزارایکڑفٹ ہے واپڈا زرایع کے مطابق تینوں ڈیمز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ1 کروڑ10 لاکھ37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *