برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر عائد پابندی ختم کر دیؤ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس کی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیتے ہوئے پابندی ہٹانے کا حکم دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکس پر پابندی ہٹانے کا حکم اس وقت دیا گیا جب ایکس نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: چنگان اوشان ایکس7 پر شاندار آفر لگا دی گئی
برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس کے بعد برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈرا موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو حکم دیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کیا جائےجو بعد میں پابندی ہٹانے کی صورت میں ختم ہو گئی۔

