ہمیں مولانا فضل الرحمٰن کی نیت پر کوئی شک نہیں: لطیف کھوسہ کا اہم بیان آگیا

ہمیں مولانا فضل الرحمٰن کی نیت پر کوئی شک نہیں: لطیف کھوسہ کا اہم بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی نیت پر کوئی شک نہیں ، حکومت 27ویں ترمیم نہیں لاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں سردار لطیف کھوسہ اور وزارت قانون کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت 27ویں ترمیم نہیں لاسکتی۔

ترمیم سے حکومت کا مقصد اپنی مدت کو طول دینا ہے۔ انہوں نے وفاقی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا دیکھنا یہ ہوگا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں انہوں نے قوم کو ہیجانی کیفیت میں رکھا، آئینی ترمیم سے نظام عدل متاثر تو نہیں ہورہا۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ فل کورٹ آئینی ترمیم کے معاملے کو دیکھ لے، جسٹس منصور علی شاہ کا وڈیو لنک پر فل کورٹ میں شرکت کرنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہاؤس تو مکمل کرلیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، سینیٹ کا ایوان ابھی تک مکمل نہیں، کے پی کے سے ارکان سینیٹ میں شامل نہیں۔ پی ٹی آئی ر ہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو پھر وارننگ دیدی

ہمیں جے یو آئی سربراہ کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لیے 27ویں ترمیم کا ذکر کر رہے ہیں، حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں اور نہ ہی انہیں عوام سے کوئی سرو کار ہے۔

editor

Related Articles