پی آئی اے کی ساڑھے چار سال بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

پی آئی اے کی تقریباً ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل بروز جمعہ روانہ ہوگی۔

 قومی ائیر لائن پیرس کے لیے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پیرس کے لئے پہلی پرواز کل دس جنوری کو اسلام  آباد سے 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے ۔ پی آئی اے کی جانب سے انٹرنیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے اِن فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مسافر دوران پرواز اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ ساتھ سستے ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles